Friday, May 28, 2021

سندھ حکومت کا رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار

سندھ حکومت کا رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار

سندھ حکومت نے رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نےایک بار پھربلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رواں سال بھی نہیں ہوسکےگا۔

اس حوالے سے ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مردم شماری نتائج پر تحفظات ہیں بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے،سی سی آئی کےمردم شماری پرفیصلےکےخلاف اپیل کرینگے۔

ذرائع سندھ حکومت نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے مردم شماری سے متعلق اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کیا اور مردم شماری کے حوالے سے اپنے اعتراضات پیش کیے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بجٹ تیاریوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی جواب بعد میں دیاجائےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uyD9h7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times