Thursday, May 13, 2021

کسی کا نہ روزہ قضا ہوا اور نہ ہی کسی کو دوبارہ اعتکاف کرنا ہے: علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور متحدہ علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور متحدہ علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کے چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ بالکل درست کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ ’آج کے چاند کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’رویت ہلال کمیٹی کے پاس تاخیر سے پہنچنے والی شہادتوں کو شرعی ہدایت کے مطابق دیکھاگیا، اسی وجہ سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آج کے چاند کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی کا روزہ قضا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو دوبارہ اعتکاف کرنا ہے‘۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 2 شوال کے چاند کی تصاویر شیئر کردیں۔

وزارت کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوّال المکرم کے چاند کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا، پوری قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے گزشتہ روز کے فیصلے کو سراہا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eH90rh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times