Monday, May 31, 2021

عمران خان نے اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

 عمران خان نے اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہےاسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بورڈ آف گورنرز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سرمایہ کاروں کو منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہر…

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اتھارٹی کو متحرک ادارہ بنانے ،سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی سے پیش رفت کے متعلق جائزہ لیا گیا
اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں ایس ٹی زیڈ رولز2021کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم کو اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو رورل سیکٹرز میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لوگوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کو نوجوانوں کی صلاحیتیوں میں اضافے، تربیت اور ملازمتو ں کےحوالے سے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کی تعریف کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R7Yel7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times