Thursday, May 20, 2021

برطانوی ممبر پارلیمنٹ کا بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کرنے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ

برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ دیسی نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے راستے کھولیں جائیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر تن من سنگھ دیسی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضہ شرمناک اقدام ہے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نوآبادیاتی دور کی ذہنیت کی عکاس ہے۔

تن من سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے اورغزہ کی غیرانسانی،غیرقانونی ناکہ بندی ختم کی جائے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیےراستےکھولیں جائیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھا ،خط میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز رکن برطانوی پارلیمنٹ رچرڈبرگن نے اسرائیل پرپابندیاں عائدکرنےکامطالبہ کرتے ہوئے حکومت سےفلسطینی عوام پرمسلط جنگ بندکرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

رچرڈبرگن کابرطانوی پارلیمان میں سوال کیا کہ اورکتنےفلسطینی بچوں کومرناہوگا؟ اورکتنےفلسطینوں کےگھروں،اسکولوں،اسپتالوں کوتباہ ہوناہوگا۔

رچرڈبرگن کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے، اب ضرورت ہےاسرائیلی حکومت پرپابندیاں عائد کی جائیں، وقت آ گیاہےبرطانیہ اسرائیل کوہتھیاربیچنےکاسلسلہ بندکرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/344ETnu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times