Friday, May 14, 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کیسز

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 83 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30248 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1531 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19467 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 74751 تک جاپہنچے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bsKW9T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times