Wednesday, May 19, 2021

بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد شیئرز منتقل کر دیے

بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد شیئرز منتقل کر دیے

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ ملینڈا کو 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے شیئرز منتقل کر دیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں۔ جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل…

بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دیے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔

طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ (prenuptial) نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں۔

ملینڈا کو طلاق دینے سے قبل بل گیٹس 146 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔

بل گیٹس اور ملینڈا میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33WWfTq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times