Sunday, May 9, 2021

عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے

وزیر اعظم عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے

وزیر اعظم عمران خان انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے فالوورز کی تعداد میں یہ اضافہ ان کے تین روزہ سعودی عرب کےدوران دیکھنے میں آیا جس کے بعد عمران خان نے انسٹاگرام پر 5ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم نے سعودی وزراء کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺکے دورے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور مداحوں سے فلسطین کے لوگوں کی مدد کی درخواست کی۔

عمران خان کی پوسٹ کو چند گھنٹوں کے دوران ہی 75ہزار سے زائد مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 13 ملین جبکہ فیس بک فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bczoaD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times