Friday, May 28, 2021

پختونخوا حکومت کا تمام تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا اعلان

پختونخوا حکومت کا تمام تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں، چارسدہ، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں پیر 31 مئی سے اسکول کھولے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہونے پر باقی ادارے بھی کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کھل چکے ہیں تاہم کورونا سے زیادہ متاثرہ اسکول بند تھے جنہیں اب 31 مئی سے کھولا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں جبکہ 5 فیصد سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں میں اسکول 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34tWwO4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times