Saturday, May 22, 2021

پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا

کورونا ویکسینیشن

پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ، شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ ملک بھر میں تیس سے چالیس سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے، شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کرائیں اور نادرا سے موصول او ٹی پی کے ساتھ ویکسی نیشن سنٹر جاکر ویکسی نیشن لگوائیں۔

گذشتہ روز اسد عمر نے اپنے پیغام میں 30سال سے زائد عمرکےافراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ویکسی نیشن کا فیصلہ آج این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

یاد رہے 12 مئی کو وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/347thR2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times