Thursday, May 20, 2021

بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گرکرتباہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گرکرتباہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کا پائلٹ اسکوارڈرن لیڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ بھارتی پنجاب کے علاقے موگا کے قریب پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جمعے کی صبح ایک بجے پیش آیا جب طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی فضائیہ نے اطلاع دی کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سال2021 میں یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ قبل ازیں مارچ2021 میں بھی ایک مگ21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

جنوری2021 میں بھارتی راجستھان کے علاقے میں بھی ایک مگ21 طیارہ تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bIzQgK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times