
دہشت گرد اسرائیل نے مظلوم فلسطینوں کی عید بھی خون میں نہلا ڈالی،تازہ حملوں کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک سو 123 تک پہنچ گئی،شہداء میں 31 بچے اور 16 خواتین بھی شامل ہیں، حملوں میں ساڑھے آٹھ سو افراد زخمی ہیں،ہزاروں فلسطینیوں کے آشیانے ملبے کا ڈھیر بن چکے،اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں ایک سو ساٹھ راکٹ…
اسلام سے خوفزدہ اور مسلمانوں کے خون کے پیاسے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بدترین ریاستی دہشتگردی سے فلسطین خصوصا غزہ میں صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی۔
مغربی حمایت یافتہ صہیونی فوج بلاخوف بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے،عمارتیں ملبے کا ڈھیر بننے سے ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوچکے،غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔
اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر فوج بھیجنا شروع کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ زمینی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔
ناجائز صہیونی ریاست کے سب سے بڑے سپورٹر امریکا نے وفا داری نبھاتے ہوئے اسرائیلی حملوں کیخلاف ہونیوالا سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا دیا۔
تاہم بھڑکتی آگ کے شعلوں سے بچنے کے لئے برطانوی وزیراعظم نے فلسطین میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،روسی اور مصری وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کو غزہ پر بمباری روکنے کا کہا ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3w798X3
0 comments: