Tuesday, May 25, 2021

10 ہفتوں بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آگئی

10 ہفتوں بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آگئی

پاکستان میں گزشتہ 10 ہفتوں کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آگئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46726 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 92 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران یہ کورونا کیسز کی سب سے کم مثبت شرح ہے اس سے قبل کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے کم شرح 10 مارچ کو 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20400 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 23 ہزار 157 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oK12RO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times