Friday, April 23, 2021

لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ لوگوں کی ہوٹل انتظامیہ سے تکرار

لندن

لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا جس پر لوگوں کی ہوٹل انتظامیہ سے تکرار ہوگئی۔

ہیتھرو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں مقیم عاصم بلال نے جیو نیوز سے رابطہ کرکے بتایا کہ کھانا تاخیر سے ملتا ہے جو انتہائی ٹھنڈا ہوتا ہے اور ایسا کھانا جانور بھی نہ کھائیں۔

شہری عاصم بلال کاکہنا تھا کہ بچوں نے کل سے کچھ نہیں کھایا، بھوک سے نڈھال ہوگئے ہیں، ہوٹل میں ہماری حالت بہت خراب ہے اور خدشہ ہے بچے بیمار نہ ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملے کو بلائیں تو کوئی آتا نہیں اورکال کریں تو نظرانداز کرتے ہیں جب کہ استقبالیہ پر جاکر ٹھنڈا کھانا دینے پر احتجاج کیا تو سکیورٹی طلب کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ekfkUo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times