Thursday, April 29, 2021

ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقررنا کرنے پر سندھ ہائیکورٹ کا ڈریپ پر برہمی کا اظہار

ویکسین

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر نا کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹائیفائید ویکسین کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ڈریپ والے کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں یا نہیں؟ ڈریپ والے اپنا کام تو کریں، ڈریپ کا سی ای او ایکٹنگ چارج لے کر بیٹھا ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کر رہے؟ آخر مسلہ کیا ہے؟ لوگ ٹائیفائیڈ سے متاثر ہو رہے ہیں ان کو فکر ہی نہیں ہے۔

ستار پیرزادہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین موجود ہے، ڈریپ قیمت مقرر ہی نہیں کر رہی۔

دوسری جانب فارماسیوٹیکل کمپنی کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ویکسین فروخت کرنے کو تیار ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر کرکے 4 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32ZcajO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times