Saturday, April 3, 2021

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا

بنگلہ دیش میں جاری ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ ڈھاکہ میں جاری ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی ہے، پاکستان بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 185 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے بلے باز بدر منیر نے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر بنایا، انہوں نے اپنی اننگز میں چار چھکے بھی جڑے، معین اسلم نے 33 اور کپتان نثار علی نے 30 رنز بنائے۔

جواب میں بھارتی بلائنڈ ٹیم قومی بولرز کے وار نہ سہہ سکی اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی اور یوں قومی بلائنڈ ٹیم نے یہ میچ 58 رنز سے اپنے نام کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بنگلہ دیش میں ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کو جیت کی مبارک باد پیش کی ہے، ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے پر بلائنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر کے 185 رنز بنا کر شاندار پرفارم کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39EbT9H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times