Sunday, April 18, 2021

سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش

سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے داد اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔

محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RMJV5q

0 comments:

Popular Posts Khyber Times