Saturday, April 10, 2021

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرسیالکوٹ نے فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم بریار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں این اے 75 ڈسکہ میں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ترقیاتی پیکج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چودھری سلیم بریار نے بھی 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d4bhfq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times