Sunday, April 25, 2021

سندھ کے سوا تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات لیں گے, شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سندھ کے سوا تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

شیخ رشید کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے سوا تمام صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو اس لیے ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز پر کام ہو سکے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gDb4lF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times