Friday, April 16, 2021

سندھ کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری

سندھ کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری

سندھ میں اسکل اسکالر شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، 21 ہزار سے زائد نوجوانوں نے تربیت کے بعد روزگار حاصل کر لیا۔ گھروں کی تعمیر کے بعد روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کے عزم کے تحت وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام پر کام تیز کر دیا ہے، پنجاب…

وزیر اعظم آج سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے، سندھ میں نوجوانوں کے لیے پروگرام کے تحت ساڑھے 3 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے 21 ہزار نوجوانوں میں ڈیڑھ ارب کی رقم تقسیم ہوئی، جب کہ وزیر اعظم تربیت پانے والے نوجوانوں میں خصوصی سرٹیفیکیٹ تقسیم کریں گے۔

سندھ میں اسکل اسکالر شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا، 21 ہزار سے زائد نوجوانوں نے تربیت کے بعد روزگار حاصل کر لیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کے لیے ڈھائی ارب روپے کا بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے، 2200 نوجوانوں کو روزگار کے لیے رقم کی تقسیم کا عمل آج سے شروع ہوگا، وزیر اعظم کامیاب قرار پانے والے نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سندھ کے نوجوانوں کے نام ویڈیو پیغام میں پروگرام کے تحت کامیاب ہونےوالے نوجوانوں کو مبارک باد دی، اور کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا ہے.

عثمان ڈار نے کہا اسکل اسکالر شپ پروگرام کے تحت ایک ارب سے زائد کی رقم دی گئی ہے، وزیر اعظم کی خاص ہدایات ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے، نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کا پورا موقع دیں گے۔

انھوں نے کہا سال کے آخر تک سندھ کے نوجوانوں کو مزید 10 ارب روپے فراہم کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tncqVi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times