مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق بشیر میمن کے الزامات مسترد کر دیے۔
فروغ نسیم کا اپنے بیان میں بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی میرے آفس نہیں آئے، اعظم خان ایک مرتبہ قانونی اصلاعات پر بات کے لیے میرے آفس آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے مجھےکبھی نہیں بتایا کہ انہوں نے بشیر میمن سے جسٹس عیسیٰ سے متعلق بات کی ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے لگائے گئے بےبنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی ایف آئی اے کے سابق سربراہ کے الزامات کی تردید کر دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ntCBaL
0 comments: