Monday, April 19, 2021

کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

 کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

پولیس کے مطابق ضلع ملیر سے گرفتار کیے گئے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ سے ہے اور یہ دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دہشتگرد نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانےکی تربیت افغانستان سے حاصل کی، اس نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد باجوڑ سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کی مکمل معلومات رکھتا ہے جب کہ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RMScX2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times