Monday, April 5, 2021

مومنہ مستحسن نےفخر زمان کے لیے آواز اٹھائی

 مومنہ مستحسن نےفخر زمان کے لیے آواز اٹھائی

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے دوسرے میچ میں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز کے لیے آواز اٹھائی ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرا رنز مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ…

فخر زمان ڈی کاک کی چالاکی میں آ گئے اور انہوں نے دوسرے جانب دیکھتے ہوئے آہستہ دوڑنا شروع کر دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آوٹ کر دیا گیا۔

جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے اس طرز عمل کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آئی سی سی کے قانون کے مطابق اس طرح کھلاڑی کا دھیان ہٹانا ان فیئر پلے میں آتا ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر ڈی کاک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پچ پر رن لینے کے لیے دوڑتے ہوئے کھلاڑی کی توجہ جان بوجھ کر چال چل کر ہٹانا کیا غلط نہیں؟

انہوں نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اسپوٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں آئی سی سی اور پی سی بی کو ٹیگ بھی کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PUlr9l

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times