Monday, April 26, 2021

ریسٹورنٹس کے باہر ڈائننگ پر پابندی, ماسک نہ پہننے پر جرمانہ بھی ہو گا، کمشنر لاہور

 ریسٹورنٹس

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے صوبائی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان نے سی سی پی او غلام ڈوگر اور دیگر افسران کے ہمراہ کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ شہر میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روزانہ4 بجے کے بعد فلیگ مارچ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج اور دیگر ادارے مل کر شہر کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گے جب کہ مائیکروا سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں آمد و رفت کو بالکل زیرو سطح پر لائیں گے۔

کمشنر لاہوراور سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اب ریسٹورنٹس کے باہر پارکنگ ڈائننگ پر بھی پابندی ہو گی جب کہ جو ماسک نہیں پہنے گا قانون حرکت میں آئےگا اور اسے سزا دلوائی جائے گی، ماسک نا پہننے والوں کو قانون کے مطابق جیل میں ڈالا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R43ju5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times