Friday, April 30, 2021

امریکہ نے بھارت پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

امریکہ نے بھارت پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

امریکہ نے کورونا کی وجہ سے بھارت پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے بھارت پرسفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے امریکہ آنے والی تمام پروازوں پرپابندی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پروازوں پر پابندی کا اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔ امریکہ میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والوں کو 4 مئی تک مہلت ہو گی اور 4 مئی کے بعد کسی کو بھارت سے امریکہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی بھارت سے آنے والوں پر سفری پابندیاں مزید سخت کر دیں اور بھارت سے آنے والوں پر مکمل پابندی لگا دی۔

گزشتہ 14 روز میں بھارت جانے والے شہریوں پر بھی آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ سفری پابندیوں کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QBUB6N

0 comments:

Popular Posts Khyber Times