Tuesday, April 20, 2021

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کورونا وائرس سے جاں بحق

کورونا مریض

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خیر محمد برکی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر خیر محمد برکی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر برکی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر خیر محمد ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹانک اور ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ اسپتال رہ چکے ہیں۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dy0ryH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times