Wednesday, April 14, 2021

فیس بک کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز

 فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کردیا۔فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ’اچھا مہینہ‘ #MonthOfGood کے نام سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت بیان کرنا اور صارفین کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو فروغ دے سکیں۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ ماہ مقدسہ (رمضان المبارک) کے حوالے سے واٹس ایپ پر نئے اسٹیکرز کا اجرا کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی ’اچھا مہینہ‘ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کے علاوہ فیس بک کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کو میسنجر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

س حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ‘گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس شیئر کیں اور اتنے ہی کمنٹس کا تبادلہ کیا گیا‘۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ برس عید کے پہلے روز فیس بک کی زیر ملکیت موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کی ویڈیو کالز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔ فیس بک نے کہا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود رمضان المبارک کے مہینے میں اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3g9WD8C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times