
وزیر اعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے، اس سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان عوام سے براہ راست بات چیت کے لیے ان کے فون کالز لیں گے، اس کے لیے تین دورانیوں پر مشتمل شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔
پہلا دورانیہ دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک ہوگا، اس کے بعد 5 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔
دوسرا دورانیہ 12 بج کر 3 سے شروع ہوگا اور یہ 12 بج کر 29 منٹ تک جاری رہے گا، تین منٹ کے وقفے کے بعد تیسرا دورانیہ شروع ہوگا۔
تیسرا دورانیہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک ہوگا، اس طرح مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کُل 77 منٹ تک فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان فون پر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے، اس سلسلے میں رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
رابطہ نمبر ہے:
051-9224900
وزیر اعظم سے عوام کی بات چیت ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ ایک مرتبہ پھر۔
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 3, 2021
وزیراعظم عمران خان آپ کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے۔
04 اپریل 2021۔
بروز اتوار۔
صبح 11:30 پر۔
رابطہ نمبر :
051-9224900 pic.twitter.com/0axPoPIqS2
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Oi0Wmw
0 comments: