Monday, April 26, 2021

سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے، مرتضیٰ وہاب

سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے، تفصیلات جانئیے

سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ سیکرٹریز اپناضروری اسٹاف دفاتر میں بلائیں گے اور باقی تمام اسٹاف گھروں سے کام کرے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اگر عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو حکومت کے پاس سخت ایکشن لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ سندھ بھر میں 29 اپریل سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں تمام کالجز، اسکولز اور یونیورسٹیز کورونا کی تیزی سے پھیلتی لہر کے باعث بند رہیں گی جب کہ دفاتر میں 20 فیصد ضروری عملے کو بلایا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3etD5tf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times