Monday, April 19, 2021

نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائرکرےگا جب کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں، ان کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950 اور حدیبیہ پیپر ملز میں 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز ہیں۔

اس کے علاوہ نوازشریف حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tzOQof

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times