
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بختاور گرلزکیڈٹ کالج بلڈنگ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ سندھ کے شہر نواب شاہ میں وزیراعلیٰ نے بختاور گرلزکیڈٹ کالج بلڈنگ اور کالج میں سائنسی ملیے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے پرنسپل کے ہمراہ پریڈ کا جائزہ بھی…
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، گرلز کیڈ کالج کی طالبات کا مستقبل تابناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین جس فیلڈ میں جاتی ہیں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں، سندھ حکومت اس کالج کی ترقی کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی، آصف زرداری اور ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی تعلیم کیلئے بڑی خدمات ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سخت محنت اور اچھی تعلیم آپ کو آگے لے کر جاسکتی ہے، طالبات آگے بڑھیں، ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dMCVg3
0 comments: