
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن فیصلہ پر تمام شیروں کو مبارکباد دیتی ہوں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ووٹ پر پہرہ بھی دیا، پھر ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین @SyedaNosheenPK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2021
مریم نواز نے یہ بھی تحریر کیا کہ ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، الیکشن کمیشن عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات 10اپریل کوکرانے کا حکم دے دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3duAaA4
0 comments: