الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہے، امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے پی پی 84 خوشاب کا دورہ کیا، اس موقع پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے ٹرانسپورٹیشن پلان اور دیگر انتظامی امور جبکہ ڈی پی او محمد نوید نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی اور دیگر انتخابی امور کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امیدواروں سے ملاقات میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائیں۔
غلام اسرار خان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ پریزائیڈنگ آفیسر سے فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ پولنگ اسٹیشن نا چھوڑیں۔
یاد رہے کہ پی پی 84 خوشاب کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے حلقے میں 5 مئی کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dYtCuN
0 comments: