Wednesday, April 21, 2021

کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا

کوئٹہ دھماکہ

شہر میں گزشتہ رات مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکےکا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

دھماکےکے مقدمے کے اندراج کے لیے مراسلہ سی ٹی ڈی تھانے بھجوایا جارہا ہے اور دھماکے کی جگہ کو کرائم سین قرار دے کر سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور 10 افراد زخمی ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 40 سے 50 کلوگرام دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کےزرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونےوالے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اظہر اکرام کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی غیر ملکی وفد موجود نہیں تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3epnzhN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times