Thursday, April 29, 2021

کورونا وائرس، تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

اسد عمر

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں دوسرے روز بھی ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، ویکسین رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی اور پیر سے انہیں ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32Y7kmJ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times