
ملیر میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عیسیٰ گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے، حادثے کا شکار تینوں افراد میں سے دو میاں بیوی تھے اور تمام افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی کی بحری خدمت کے رضاکاروں نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا تاہم جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی تلاش میں غوطہ خوروں کو مشکلات پیش آئیں اور 5 سے زائد گھنٹے کی تلاش کے بعد تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3asvycQ
0 comments: