
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت (یو اے ای) جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق شاہ محمود قریشی دورے کے دوران اماراتی ہم منصب و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا اس بابت کہنا تھا کہ وزیرخارجہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
زاہد حفیظ نے بتایا کہ وزیرخارجہ یو اے ای قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات کریں گے،
ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، پاکستانیوں کی فلاح، ملازمت کے مواقع پر بھی بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط برادرانہ تعلقات سے جڑے ہیں، پاک یو اے ای میں مذہب، تاریخ اور اقدار پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3suZ3ku
0 comments: