Wednesday, April 21, 2021

تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے, شیخ رشید

شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ حالیہ دنوں میں سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار 650 سے زائد افراد کو رہا کیا جاچکا جب کہ سعد رضوی پرمقدمے سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنےکا مطالبہ کیا ہے، برطانوی کمشنر نے کہا کہ آپ حوالگی کے لیے درخواست دیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے واقعے پر انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان کے رویے سے لگتا نہیں وہ وزیراعظم رہے ہیں، ان کی سیاسی زندگی میں یہ بدترین زبان تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tE1aUB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times