Sunday, April 18, 2021

خادم حرمین شریفین کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے 30 ملین ریال کا عطیہ

خادم حرمین شریفین

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلاحی کاموں کے لیے 30 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 20 ملین جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 10 ملین ریال رفاہی کاموں کے لیے ’احسان پلیٹ فارم‘ کے ذریعے عطیہ کیا۔

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے عطیات کے انتظام کے لیے پورٹل ‘احسان پلیٹ فارم’ شروع کیا ہے۔ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے اسی پلیٹ فارم کے تحت عطیہ دیا۔

اس پورٹل کا مقصد جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون اور بیرون مملکت مستحقین تک ریکارڈ وقت میں امداد باآسانی پہنچانا ہے، اسی ضمن میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے مثالی اقدام اٹھایا۔

احسان پلیٹ فارم نے امدادی اور فلاحی مقاصد میں پوری دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3goYCFZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times