Friday, April 23, 2021

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی ہو گا، الیکشن کمیشن

ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کو آگاہ کر دیا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر ہی کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہی ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nb5lVu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times