
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے لگانا احسن اقبال کو مہنگا پڑ گیا، نامعلوم سمت سے جوتا اچھالا گیا جو احسن اقبال کے سر پر لگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بھی جوتا کلب میں شامل حکومت مخالف نعرے لگانے پر لیگی رہنما کو جوتا کھانا پڑ گیا
اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی حکومت مخلاف پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انہیں گھیر لیا، جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے گئے، مصدق ملک کا گریبان پکڑا گیا، مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نوجوان کو شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک نے سبق سکھایا۔
اس واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی شروع ہوئی۔پولیس کی جانب سے انہین نکالا گیا تو لیگی رہنما دوبارہ ایک اونچی جگہ پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔احسن اقبال اور مرتضیٰ جاوید عباسی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم سمت سے کسی نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا، جو احسن اقبال کے سر پر لگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qppJC4
0 comments: