Sunday, March 28, 2021

ایئرپورٹس کے فرنٹ لائن ورکرز نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا

کورونا ویکسین

کورونا ویکسین سے محروم پاکستانی ایئرپورٹس کے فرنٹ لائن ورکرز نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا۔

کورونا ویکسینیشن کےلیے یونین آف سول ایوی ایشن ایمپ؛ائز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایویشن کو خط لکھا گیا ہے، خط میں ایمپلائز کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری ویکسین لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز براہ راست کرونا کا سامنا کررہے ہیں۔

ایمپلائز یونین کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل سائیڈ پر کام کرنے والےکچھ ملازمین پہلے ہی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، اس کے باوجود سول ایوی ایشن کے فرنٹ لائن ورکرز ویکسین سے تاحال محروم ہیں۔

ملازمین نے کہا کہ ملک میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، حکومت سی اے اے ملازمین کو کرونا ویکسین لگانے کا بندوبست کرے۔

ایمپلائز یونین کا کہنا ہے کہ ویکسین سی اے اے میڈیکل یونٹ یا مختص اسپتالوں میں فراہم کی جاسکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3suPGCn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times