
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دو درخواستیں دائر کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔
کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے جیتنے والا سینیٹر اب چیئرمین سینیٹ بننے کا خواہاں ہے، اس لیے پٹیشن کی 11 مارچ سے پہلے سماعت کی جائے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی، یوسف گیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے تھے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی کیس سے متعلق جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cb7Bag
0 comments: