Friday, March 26, 2021

آزاد کشمیرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن

آزاد کشمیرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن

آزاد کشمیر حکومت نےکورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

آزاد کشمیر حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور،کوٹلی،بھمبر اور سدھنوتی کی حدود میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور تمام اقدامات 11 اپریل تک نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ان ڈور تقریبات اور دعوتوں پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ 2 گھنٹے دورانیے پر مشتمل 300افراد کے آؤٹ ڈور اجتماع کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کاروباری سرگرمیاں منگل اور جمعہ کو مکمل معطل رہیں گی اور تمام کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کر دیےجا ئیں گے جب کہ سرکاری ونیم سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کی اجازت ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39jNCVY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times