Wednesday, March 10, 2021

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران سب سے بڑی کمی ہے جس کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران سب سے بڑی کمی ہے جس کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سونے کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر سعودی گولڈ منڈی پر بھی پڑا ہے جہاں 24 کیرٹ سونے کا ایک گرام 203.51 ریال ہوگیا جس کی قیمت پہلے 204.84 ریال تھی۔

پیر کے روز 179.42 ریال فی گرام فروخت ہونے والے 21 کیرٹ سونے کی قیمت اب گر کر178.08 ریال ہوگئی۔

سعودی عرب میں 18 کیرٹ سونے کی قیمت 152.64 ریال فی گرام ریکارڈ کی گئی جو پہلے 153.63 ریال فی گرام تھی۔ اسی طرح دیگر وزن رکھنے والے سونے کی بھی قیمتیں گری ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے اثرات مسلسل سعودی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3by6QIZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times