
اماراتی حکام نے ملازمین کی سہولت کےلیے 21 مارچ کو ورچوئل ورک ویزہ دینے کا اعلان کردیا ۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ملازمت کے خواہش مند افراد کےلیے اماراتی حکام کی جانب سے بڑی سہولت کا اعلان کیا گیاہے۔
کرونا وبا کے باعث ورچوئل ورک کا رجحان بڑھا تو دبئی کے حکام نے بھی اس سے تیزی سے فائدہ اٹھانا شروع کیا اور ورچوئل ویزے کا اعلان کردیا، جس سے لوگوں کو شہر میں رہنے اور کام کرنے کی سہولت میسر آئے گی چاہے ان کی کمپنیاں کسی اور جگہ ہوں۔
جو افراد ورچوئل ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں دبئی سیاحت کی ویب سائٹ پر جاکر ایک سال کے ورچوئل ویزے کی درخواست براہ راست جمع کرانی ہونی۔
اماراتی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے 4 شرائط لاگو ہوں گی۔
پہلی اور دوسری یہ کہ درخواست گزار کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم چھ ماہ ہونی چاہیے جبکہ صحت انشورنس جو متحدہ عرب امارات کی کوریج کے ساتھ ہے۔
ملازمین کےلیے تیسری شرط یہ ہے کہ ایک سال کے معاہدے کی توثیق کے ساتھ موجودہ آجر کی ملازمت کا ثبوت، ماہانہ تنخواہ کم از کم پانچ ہزار ڈالر، پچھلے مہینے کی پے سلپ اور گذشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ ہو۔
چوتھی تقاضہ کاروباری افراد کےلیے یہ ہے کہ ایک سال یا اس سے زیادہ کے لیے کمپنی کی ملکیت کا ثبوت، ہر ماہ اوسطً پانچ ہزار ڈالر آمدنی اور گذشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ ہو۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cyJ3tf
0 comments: