Tuesday, March 2, 2021

سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی، فردوس عاشق اعوان

سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے ، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنےوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بےتاب ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bXTjtq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times