Wednesday, March 24, 2021

تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے شفقت محمود نے بتا دیا

 تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے شفقت محمود نے بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ملک کے بعض اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے اضلاع جہاں کورونا کے کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے جب کہ کیمبرج کے امتحانات جلد شروع ہونے والے ہیں لیکن ان سے ایک اور میٹنگ کر کے کیمبرج سسٹم کا فیصلہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d3OC1A

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times