
وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کاانتخاب جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا خوشی ہے بلوچستان اورسابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صادق سنجرانی اورمرزا آفریدی کو چئیرمین او رڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا خوشی ہےبلوچستان اورسابق فاٹاسےتعلق رکھنےوالےکامیاب ہوئے، کامیابی پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
Congratulations to Sadiq Sanjrani & Mirza Mohammad Afridi on winning Senate Chairman & Dy Chairman elections. I am happy Balochistan & former FATA got these two slots in line with my policy of mainstreaming those parts of Pak that have been marginalised or left behind in the past
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 13, 2021
یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے تھے۔
چیئرمین کےانتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ غفور حیدری کو شکست دینے والے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30GIDKh
0 comments: