Friday, March 19, 2021

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا ایک ہفتے کا اسٹاک رہ گیا جس کے باعث رمضان سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے مقامی شوگر ملز سے 38 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹینڈر 2 روز پہلے کھولا گیا اور چینی کی کم از کم بولی 94 روپے 50 پیسے ملی جب کہ چینی ٹرانسپورٹ اور پیکنگ کے اخراجات الگ ہوں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق مقامی شوگر ملز سے چینی کا فیصلہ ہنگامی بنیادوں پر کیا، مزید 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی مقامی شوگر ملز سے خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے، بروقت چینی نہ خریدی گئی تو رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cMJYoG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times