Monday, March 29, 2021

کورونا کے وار برقرار، وفاق کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کم پڑنے لگے

کورونا کے وار برقرار، وفاقی سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کم پڑنے لگے

عالمی وبا کی تازہ لہر کے باعث وفاقی سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑنے لگے ہیں۔

ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر جبار بھٹو کے مطابق کورونا مریضوں کے لیے وارڈز میں گنجائش ختم ہورہی ہے، پولی کلینک میں مریضوں کیلئے ایک اور آئیسولیشن وارڈ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید37بیڈ بھی مختص کیے، کورونا کی 3لہروں میں370 ہیلتھ ورکرز متاثر ہوچکے ہیں۔ 100ڈاکٹرز، 120نرسز اور 150پیرامیڈکس پازیٹو آئے۔

ڈاکٹرجباربھٹو کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں42ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جبکہ 72نرسز اور 68پیرامیڈکس وبا کا شکار ہوئے، کورونا کے تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کرونا کی تیسری لہر خطرناک، اسپتالوں‌ میں‌ گنجائش ختم، ملک بند نہیں‌ کرسکتے، عمران خان

ادھر ترجمان پمزڈاکٹروسیم خواجہ نے بتایا کہ پمزاسپتال میں کورونا کے 123 مریض زیرعلاج ہیں، مریضوں کیلئے163 بیڈزمختص ہیں، زیرعلاج13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناآئیسولیشن وارڈز میں گنجائش ختم ہونے والی ہے، کورونا مریضوں کیلئے مزید وارڈز تیار کیے جارہے ہیں، مریضوں کے لیے مزید200 بیڈز مختص ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QOjJXC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times